قومی عجائب گھر 1950ء میں فریئر ہال میں کھلا اور 1970ء میں برنس گارڈن کی موجودہ عمارت میں منتقل ہوا۔ اس کی گیلریاں پتھر کے زمانے سے وادیٔ سندھ کی تہذیب، گندھارا اور اسلامی دور سے ہوتی ہوئی قیامِ پاکستان تک کی کہانی سناتی ہیں۔
قرآن گیلری میں سینکڑوں قلمی نسخے ہیں جن میں سے کچھ صدیوں پرانے ہیں، اور آزادی گیلری 1947ء کی داستان دستاویزات اور تصاویر کے ذریعے بیان کرتی ہے۔
